بدیں مضمون فریقین (ایمپلائی و ایڈمن) کے مابین درج ذیل شرائط برائے پیشرفت ملازمت طے پائی ہیں جنکے ہر دو فریقین پابند رہیں گے_
1- یہ کہ فریق اول نے میسرز …………………………………… واقع ……………………………… میں فریق دوئم کے ماتحت ملازمت اختیار کرنا منظور وقبول کیا ہے۔ 2- یہ کہ فی الوقت فریق اول کی ابتدائی تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ جو کہ من مقر فریق اول اپنی کارکردگی کے تحت اور ملازمت کے قواعد و ضوابط کے مطابق وصول کرنے کا پابند رہونگا، کسی قسم کے مطالبات ایڈوانس یا بونس وغیرہ کرنے کا مجاز نہیں ہونگا۔ 3- یہ کہ فریق اول کو جس عہدہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کی تکمیل کے سلسلے میں محنت اور لگن سے کام کرونگا اور ایمانداری سے ادارہ کے مفادات کا تحفظ کرونگا۔ 4-یہ کہ فریق اول ادارہ سے متعلقہ ہمہ قسمی معلومات صیغہ راز میں رکھوں گا اور اپنے کام سے متعلق یا دیگر سٹاف ممبران سے متعلق امور دیگر اشخاص سے زیر بحث نہیں لاؤں گا۔ 5-یہ کہ ادارہ کی جانب سے جو شیڈول سالانہ و ماہانہ چھٹی کی بابت و ہفتہ وار کارکردگی کے سلسلے میں ڈیوٹی پر حاضری اور چھٹی کے لیے فراہم کیا جائے گا اسکے تحت وقت کی پابندی کرونگا۔ 6-یہ کہ کسی بھی سٹاف ممبر سے لڑائی جھگڑا نہیں کرونگا اور خدانخواسہ کسی تنازعہ کی صورت میں ادارہ کی انتظامیہ / نامزد سپروائزر کا فیصلہ حتمی ہو گا، فریق اول کوئی عذر و اعتراض نہیں کرے گا۔ 7-یہ کہ ڈیوٹی کے اوقات میں من مقر صاف ستھرے لباس / وردی کے ساتھ حاضر رہونگا اور کسی بھی قسم کے نشہ سگریٹ وغیرہ کا استعمال ہر گز نہیں کرونگا۔ 8-یہ کہ فریق اول اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ادارہ کی جانب سے فراہم کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرےگا۔ 9-یہ کہ فریق اول کسی بھی ایسی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا جو ادارہ کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہوں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونگا۔ 10-یہ کہ فریق اول ادارہ کے کسی عہدیدار، سٹاف ممبر کی کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو فوری مطلع کرنے کا پابند ہوگا۔ 11-یہ کہ ادارہ میں سروس کے دوران فریق اول ادارہ کے مفاد کو اپنے ذاتی مفاد پر فوقیت دے گا اور کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا جو ادارہ کے لیے بدنامی کا باعث ہو۔ 12-یہ کہ ادارہ کو اختیار ہے کہ مندرجہ بالا شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں یا کسی دیگر وجوہات کی بنا پر فریق اول کو ملازمت سے برخاست کیا جا سکتا ہے، فریق اول کسی طور ادارہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
13-یہ کہ فریق اول ادارہ کے سٹاف میں کسی قسم کی تبدیلی یا ردوبدل کے لیے کوئی رائے قائم کرنے کا مجاز نہیں ہو گا بلکہ جملہ عہدیداران اور سٹاف ممبران سے معاملات کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بدستور نبھاتا رہے گا۔ 14-یہ کہ فریق اول کسی سٹاف ممبر کی معاونت/ تعیناتی کے سلسلے میں کسی قسم کی رقومات وصولی یا مفادات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اگر کسی معاملہ میں ایسا پایا گیا تو ملازمت سے فوری برخاست کر دیا جائے گا۔ 15-یہ کہ کسی بھی قسم کی ناگہانی کی صورت میں ادارہ کی انتظامیہ سے تعاون کو یقینی بنائے گا اور ایگریمنٹ ہذا کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔ مندرجہ بالا شرائط کو پڑھ سن و سمجھ لیا ہے اور جملہ قواعد و ضوابط کی بابت فریق اول کو بخوبی آگاہ کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں وقتاً فوقتاً ادارہ کے امور سرانجام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی جائیں گے ان کا فریق اول پابند وذمہ دار ہو گا۔ لہٰذا ایمپلائمنٹ ایگریمنٹ کے ذیل میں دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر دیے ہیں کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ تاریخ ایگریمنٹ __________________