بقائمی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خود بلا جبر و اکراہ احدیکس اپنی اپنی کامل آزادانہ مرضی و منشاء سے لکھ دیتے ہیں کہ فریقین کا نکاح روبرو طرفین برادری باہمی رضا مندی سے ہوا تھا جو کہ یونین کونسل نمبر _______ میں درج ہے _ نیز رشتہ ازدواج کے تحت _____ بچہ / بچگان تولد ہوئے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ بقید حیات ہیں _ جن کے نام ___ ____ ____ ہیں_ تاہم مابین فریقین ذہنی ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی ہے اور باہمی اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جس کو فریقین نے اپنے اپنے ثالث /وکیل مقرر کر کے رشتہ ازدواج کو برقرار رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے لیکن فریقین کا رشتہ ازدواج جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے _ اس لیے بروئے معاہدہ ہدا باہمی رضا مندی سے روبرو طرفین ثالثان /وکیل فریق اول نے نکاح مسنونہ کو فسخ کرنے اور جملہ حدود و قیود کو ختم کرنے کی پیشکش فریق دوئم کو کی ہے _ جسے فریق دوئم نے غیر مشروط طور پر منظور و قبول کر لیا ہے_ آج سے فریقین نکاح کی جملہ شرائط سے دستبردار ہو گئے ہیں _ فریق اول و فریق دوئم کا کوئی مطالبہ تقاضا باہم بحق یکدیگر نہیں رہا ہے اور آئندہ بھی کسی طور کوئی مطالبہ تقاضا کرنے کے مجاز نہیں ہونگے_ روبرو طرفین ثالثان/وکیل و گواہان ایجاب و قبول بابت مبارات زبانی طور پر تکمیل ہو گیا ہے جسے تحریر کر کے دستخط انگوٹھا جات ثبت کر دیے گئے ہیں_ نیز ایک نقل دفتر یونین کونسل نمبر __________ شہر _______ بغرض تکمیل کیے جانے مبارات /تنسیخ نکاح داخل کر دی گئی ہے جسکی تصدیق بمعہ تاریخ دستاویز ہذا و نقولات پر کر دی گئی ہے_ بعد از تکمیل دستاویز نقول فریقین کو فراہم کی جا رہی ہیں_ بعد تکمیل میعاد سیکرٹری یونین کونسل نوٹس بابت موثر ہونے تنسیخ نکاح جاری کرے گا جس کے تحت فریقین کا نکاح فسخ ہو جاوے گا _ واضح رہے کہ میعاد تین ماہ و اجراء نوٹس تنسیخ نکاح سے قبل فریقین رجوع کر لیویں تو معاہدہ ہذا فسخ باطل و کالعدم تصور ہو گا بصورت دیگر تنسیخ نکاح موثر ہو جاوے گا_ مسماۃ _____________ بعد تکمیل عدت شرعی عقد ثانی کر لیوے مجاز ہو گی اسی طرح منکوح بعد اجراء تنسیخ نکاح سرٹیفکیٹ / طلاق موثر سرٹیفکیٹ عقد ثانی کرنے کا مجاز ہوگا_ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان بازگشت پر بمثل فریقین حاوی و جاری رہے گی_ اس لیے معاہدہ مبارات تحریر و تکمیل کر دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے_ تاریخ ______________