بدرستی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و اكراہ احدیكس اپنی اپنی كامل آزادانہ رضا مندی سے مابین فریقین درج ذیل شرائط معاہدہ طے پائیں ہیں_ یہ كہ فریق اول نے قرضہ مندرجہ بالا ازاں فریق دوئم بطور قرضہ حسنہ وصول كیا ہےـ یہ كہ فریق اول قرضہ كی رقم اندر میعاد واپس ادا كرنے كا پابند وذمہ دار ہو گاـ یہ كہ بطور سیكورٹی فریق اول نے ایك عدد چیك نمبر ______________ متذكرہ بالا حوالے فریق دوئم كر دیا ہے جو كہ بنك ____________ كا ہےـ اگر من مقر فریق اول اندر میعاد قرضہ كی رقم واپس كرنے سے قاصر رہا تو فریق دوئم چیك مذكورہ بنك سے كیش كروانے كا مجاز ہو گا ـ اگر چیك مذكورہ بنك سے كیش نہ ہووے تو فریق دوئم باضابطہ قانونی كاروائی برخلاف من مقر فریق اول كرنے كا مجاز ہو گاـ نوبت نالش كی صورت میں جملہ قانونی اخراجات علاوہ زر قرضہ بذمہ فریق اول ہونگےـ خدانخواستہ موت فوت كی صورت میں جملہ وارثان فریق اول و فریق دوئم معاہدہ ہذا كی پاسداری كرنے كے پابند وذمہ دار ہونگے ـپابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان پر برابر حاوی وجاری رہے گی۔ لہٰذا اقرار نامہ بابت قرضہ بابت رقم ______________میعادی _________تحریر و تکمیل کر دیاہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ مضمون ہذا پڑھ سن وسمجھ لیا ہے درست تسلیم ہے۔ مورخہ______________