بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خو دبرضا مندی خود بلا جبر کسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر بحق یکدیگر لکھ دیتے ہیںکہ فریق اول و فریق دوئم کے مابین تنازعہ بابت ____________________________________________ تفصیل تنازعہ _______________________ چلا آ رہا تھا_ اب فریق اول و فریق دوئم نے باہمی رضا مندی سے روبرو معززین اپنے اختلافات ختم کر دیے ہیں اور فی سبیل اللہ اپنے اپنے مطالبات سے دستبردار ہو گئے ہیں_ آج سے آئندہ من مقر فریق اول فریق دوئم سے کوئی مطالبہ تقاضا کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور اسی طرح فریق دوئم فریق اول سے کوئی مطالبہ تقاضا کرنے کا مجاز نہیں ہو گا_ ہر دو فریقین کی حق رسی ہو گئی ہے کوئی لڑائی جھگڑا باقی نہیں رہا ہے_ اگر مابین فریقین کسی بھی عدالت ، تھانہ ، فورم ، محکمہ میں کوئی کاروائی زیر پیشرفت ہو تو اس راضی نامہ کی رو سے داخل دفتر کر دی جاوے اور ہر دو فریقین کو کوئی عذر و اعتراض نہ ہے اور آئندہ بھی ایسی کوئی کاروائی پیروائی دوبارہ کھولنے کی درخواست دینے کے مجاز نہیں ہونگے _ مامقران فریق اول و فریق دوئم نے اللہ سبحانہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اور خاتم النبین محمدٌ کو اپنا نبی تسلیم کرتے ہوئے باہم بھائی بھائی ہیں آئندہ سابقہ کسی مطالبہ تقاضے کے تحت کوئی کاروائی ہر گز نہیں کریں گے_ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان بازگشت پر بمثل فریقین برابر حاوی ہوگی ۔ لہذا راضی نامہ باتعمیل منشاء خودبحق یکدیگر فریقین لکھ دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ مورخہ……………