شرائط معاہدہ
بدرستی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و اكراہ احدیكس اپنی اپنی كامل آزادانہ رضا مندی سے مابین فریقین درج ذیل شرائط معاہدہ طے پائیں ہیں
یہ كہ گاڑی متذكرہ بالا ملكیہ فریق اول ہے – جو كہ فریق اول نے مسمی _________ سے بذریعہ اوپن ٹرانسفر لیٹر خرید كی ہوئی ہےـ جسكا ٹرانسفر محكمہ ایكسائز اینڈ ٹیكسیشن ملتان میں فریق اول كے نام ہو چكا ہےـ جسكا سودا بیع فریق اول نے ہمراہ فریق دوئم بالعوض مبلغ ________ طے كر كے كلہم زر ثمن فریق اول نے ازاں فریق دوئم وصول پا لیے ہیںـ فریق دوئم نے گاڑی مذكورہ كی ہمہ قسمی تسلی كر لی ہے اور جملہ كاغذات ازاں فریق اول وصول پا لیے ہیںـ یہ کہ گاڑی کا قبضہ فریق اول نے حوالے فریق اول کر دیا ہے۔ یہ کہ مورخہ______________سے قبل گاڑی مذکورہ کے ہمہ قسم لین دین، چالان یا کوئی ایکسیڈنٹ ، ڈکیتی یا کوئی بقایاجات وغیرہ بابت گاڑی مذکورہ ہوئے تو ذمہ دار فریق دوئم ہوگا اور مورخہ ______________ کے بعد فریق اول ذمہ دار ہو گا۔ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان پر برابر حاوی وجاری رہے گی۔ بصورت نوبت نالش منحرف فریق جملہ ہرجہ خرچہ محنتانہ وکیل وغیرہ کی ادائیگی کا پابند وذمہ دار ہو گا۔ لہٰذا اقرار نامہ بابت گاڑی ______________رجسٹریشن نمبر________________تحریر و تکمیل کر دیاہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ مضمون ہذا پڑھ سن وسمجھ لیا ہے درست تسلیم ہے۔ مورخہ______________