بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خو دبرضا مندی خود بلا جبر کسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر بحق یکدیگر لکھ دیتے ہیںیک قطعہ پلاٹ /جائیداد _____________________________________________ملکیہ فریق اول ہے و یک قطعہ پلاٹ /جائیداد ____________________________________ملکیہ فریق دوئم ہے_ اب ہر دو فریقین نے پلاٹ /جائیداد ہائے متذکرہ بالا کو یکجا کر کے محکمہ __________________________________ میں برائے _______________________ درخواست گزاری ہے_ امروز سے آئندہ ہر دو جائیداد ہائے باہم مدغم تصور ہو نگی اور فریق اول و فریق دوئم جائیداد ہائے انفرادی حیثیت میں کسی طور منتقل کرنے کے مجاز نہ ہونگے اور انفرادی حیثیت میں پلاٹ / جائیداد سے متعلق کوئی بھی کاروائی سرانجام دینے کے مجاز نہ ہونگے_ کسی بھی محکمہ میں جہاں جائیداد الف کی بابت ذکر ہو گا تو جائیددا ب اس کا لازمی جزو تصور ہو گی اور جہاں جائیداد ب کا ذکر ہو گا جائیداد الف اس کا لازمی جزو تصور ہو گی_ امروز سے آئندہ جائیداد الف یا جائیداد ب کی نسبت انفرادی حیثیت میں تحریر و تکمیل کی گئی ہر دستاویز کالعدم منسوخ اور ناقابل پذیرائی تصور ہو گی_ بصورت نوبت نالش منحرف ہونے والا فریق دوسرے فریق کے تمام ہرجہ خرچہ و محنتانہ وکیل وغیرہ کی ادائیگی کرنے کا پابند رہے گا ۔ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان بازگشت پر بمثل فریقین برابر حاوی ہوگی ۔ لہذا مدغم نامہ بحق یکدیگر فریقین لکھ دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ مورخہ……………