بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خود برضا مندی خود بلا جبرکسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر لکھ دیتے ہیں کہ من مقر فریق اول کو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اولاد (بیٹا و بیٹی) کی نعمت سے نوازا ہوا ہے جس پر میں بے حد شکر گزار ہوں جبکہ فریق دوئم تا حال اولاد کی نعمت سے محروم ہے جو کہ فریق دوئم نے من مقر فریق اول سے حضانت طفل کی بابت خواہش کا اظہار کیا ہے جسے من مقر فریق اول نے اپنی زوجہ ______________ سے مشورہ کر لیا ہے اور من مقر فریق اول کی زوجہ نے بھی اللہ کی رضا کے لیے حضانت طفل دینے کی بابت رضا مندی دے دی ہے_ اسطرح من مقر فریق اول اپنا پسر /دختر _______________ امروز مورخہ ___________________ سے فریق دوئم کی حضانت میں دے رہا ہوں _ آج سے آئندہ پسرم /دخترم __________________ فریق دوئم کی کفالت میں رہے گا اور فریق دوئم اس کی پرورش ، تعلیم و تربیت ، غرضیکہ جملہ امور ہائے اپنی اولاد کی طرح دیکھ بھال کرنے کا پابند وذمہ دار ہو گا_ تاہم بچے کے والدین کے نام نادرا ریکارڈ میں درست تحریر کروائے گا تا کہ بعد ازاں شادی بیاہ کے وقت کسی قسم کے ابہام پیدا نہ ہوں_ یہ کہ بچے کو مناسب وقت میں ذہن سازی کر کے اصل والدین بارے آگاہی دینا بھی فریق دوئم کی ذمہ داری ہو گی تا کہ کسی دیگر ذریعے سے معلومات ملنے کی صورت میں ذہنی دباؤ اور ہیجانی کیفیت پیدا نہ ہو اور بچے کی شخصیت پر اثر انداز نہ ہو _ اگر بعد ازاں اللہ سبحانہ تعالیٰ فریق دوئم کو اولاد کی نعمت سے سرفراز کر دیوے تو اس صورت میں بھی بچے کو ماں باپ جیسا پیار دینا فریق دوئم کی ذمہ داری ہو گی نیز فریق دوئم بچوں میں کسی قسم کی تفریق پیدا نہیں ہونے دے گا_ یہ کہ اگر بعد ازاں کسی موقع پر بچے کی پرورش کے سلسلے میں کوئی سقم درپیش ہونے کی صورت میں فریق اول مجاز ہے کہ بذریعہ معززین برادری حضانت طفل واپس لے لیوے فریق دوئم کوئی عذر اعتراض کرنے کا مجاز نہیں ہہو گا_ یہ کہ اقرار نامہ ہذا بغرض یاداشت تحریر و تکمیل کیا گیا ہے تاہم دستاویز ہذا کسی طور اصل والدین کو حق حضانت سے محروم کرنے کے لیے کسی عدالت یا فورم پر قابل پذیرائی نہیں ہے_ فریق اول یا فریق دوئم میں سے کسی ایک کے اس جہان فانی سے رخصت ہونے کی صورت میں بچے کے حقیقی وارثان اقرار نامہ ہذا کی توثیق یا تنسیخ کرنے کے مجاز ہونگے ، جس پر کوئی عذر اعتراض کرنے کا مجاز نہ ہو گا_ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان پر حاوی و جاری رہے گی_ لہذا اقرار نامہ حضانت طفل بحق فریق دوئم تحریر و تکمیل کر دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے_ مورخہ ________________