بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خود برضا مندی خود بلا جبرکسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر لکھ دیتے ہیں کہ یک قطعہ جائیداد
ملکیہ و مقبوضہ فریق اول وفریق دوئم خود ہیں۔ جسکے فریق اول و فریق دوئم بروئے ______________ تفصیل مشترکہ ملکیت ___________________ مالک چلے آتے ہیں_ اسطرح فریق اول و فریق دوئم کو بحیثیت جائز قانونی و شرعی مالک / وارثان اپنے اپنے حصص کی حد تک جائیداد کی منتقلی کے کامل اختیارات حاصل ہیں۔ چونکہ فریق دوئم نے دیگر جائیداد و نقدی کی صورت میں من مقر فریق اول کی حق رسی کر دی ہے ۔ پس اس لیے من مقر فریق اول اپنے سالم شرعی قانونی وراثتی در جائیداد متدکرہ بالا برقبہ ……… بمعہ اراضی تحتانیہ جملہ ملبہ عمارات و تنصیبات ہمہ قسمی منزل اول تا آخیر و بمعہ جمیع حقوق مرافق و لواحق ہوا روشنی پانی نکاسی آب گندا و برساتی و حقوق متعلقہ و منسلکہ اش جس قدر بھی ہیں کی حد تک سے بدست و بحق فریق دوئم کے حق میں دستبردار ہو گیا ہوں اور قبضہ جائیداد فریق دوئم کے حوالے کر دیا ہے۔ آج سے آئندہ جائیداد بالا فریق دوئم کی ملکیت ہوگی۔ فریق اول و وارثان فریقین اول کاکچھ غرض تعلق واسطہ آج سے آئندہ دستبردار شدہ حصص جائیداد متذکرہ بالا سے نہیں رہا اور نہ ہو گا ۔ آج سے آئندہ فریق اول کا کوئی مطالبہ نسبت حصص جائیداد ، نسبت روپیہ وغیرہ بذمہ فریقین دوئم نہ رہا ہے۔ فریق اول کی ہمہ قسمی دادرسی قبل ازیں ہو چکی ہے ۔ فریق اول اپنی کامل آزادانہ مرضی و منشاء اور اپنی پسند اور خواہش کے مطابق متذکرہ بالا حصص جائیداد متذکرہ بالا سے بحق فریق دوئم قطعی دستبردار ہو گیا ہے اور فریق دوئم کو قبضہ مالکانہ قطعی دے دیا ہے اور اس کو کلہم اختیارات منتقلی حاصل ہو گئے ہیں یعنی کہ فریق دوئم جب چاہیں جس وقت چاہے جائیداد مذکورہ بالا بذریعہ بیع، ہبہ ، تملیک ، تبادلہ وغیرہ آگے منتقل کرے ہمہ قسم مجاز ہو گا کوئی عذر ام نہ ہو گا، نیز فریق دوئم جملہ محکمہ جات میں جائیداد متدکرہ بالا کی بابت من مقر فریق اول کا نام خارج کروا کر خانہ ملکیت میں اپنا درج کروالیوے مجاز ہو گا_ اب فریق اول آئندہ فریق دوئم کے قبضہ و ملکیت میں قطعاً و ہرگز دخل وغیرہ دینے کا مجاز نہیں رہا اور نہ ہی فریق اول کا فریق دوئم کی ملکیتی جائیددا سے کوئی تعلق واسطہ رہا ہے ۔فریق اول نے اپنی کامل رضا مندی سے دستبرداری نامہ تحریر و تکمیل کیا ہے۔فریق اول آئندہ کسی قسم کا تقاضا نہ کرے گا۔ کیونکہ دستبرداری ہذا قطعی ، ناقابل تنسیخ ، ناقابل چیلنج ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران عدم حاضری فریق اول بحق فریق دوئم اندراج ملکیت فرماویں جس پر کسی قسم کا کوئی عذر اعتراض نہ ہوگا اور اسے کسی بھی عدالت میں اور کسی بھی صورت میں چیلنج کرنے کے قطعاً و ہرگز مجاز نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ فریق دوئم قبل ازیں جائیداد متذکرہ بالا میں وراثت و دستبرداری کے تحت مالکان چلے آ رہے ہیں امروز فریق اول کے حصص خرید کر کے کل رقبہ ………… کے مالک و قابض ہو گئے ہیں۔ دستبرداری نامہ ہذا کے نہ صرف فریقین بلکہ وارثان فریقین بھی ہر صورت میں پابند رہیں گے۔ وارثان فریقین بمثل فریقین دستبرداری نامہ ہذا کے پابند رہیں گے۔ فریق دوئم کودستبرداری نامہ ہذا پر بذریعہ عدالت بھی عملدرآمد کرانے کا اختیار ہوگااور دستبرداری نامہ ہذا تمام عدالتوں ، پنچائیتوں ، برادریوں وغیرہ میں قائم و دائم و بحال رہے گا۔ لہٰذا دستبرداری نامہ ہذا قطعی ناقابل تنسیخ ناقابل چیلنج ناقابل واپسی تحریر و تکمیل کردیا ہے ۔ مورخہ______________