بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خو دبرضا مندی خود بلا جبر کسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر بحق یکدیگر لکھ دیتے ہیں یک قطعہ جائیداد / پلاٹ برقبہ ________________ واقع ___________________________، رقبہ شاملاٹ، ملکیہ و مقبوصہ من مقر فریق اول خود ہے۔ مقر فریق اول کو منتقلی کے کامل اختیارات حاصل ہیں۔ اس لئے جائیداد / پلاٹ برقبہ ____________________ متذکرہ بالاکا سودا بیع بمعہ جمیع حقوق مرافق و لواحق ہوا روشنی نکاس پانی گندہ و برساتی و حقوق داخلی و خارجی و حقوق راستہ آمدو رفت و حقوق متعلقہ و منسلکہ اش بالعوض مبلغ___________________________نصف جنکے مبلغ_______________________________ سکہ رائج الوقت پاکستانی ہوتے ہیں ہمراہ فریق دوئم طے کر کے امروز کلہم زر ثمن مبلغ________________________________من مقر فریق اول نے ازاں فریق دوئم روبروگواہان حاشیہ وصول پا لئے ہیں۔ بقایا کوئی زر ثمن بذمہ فریق دوئم نہ ہے۔امروز قبضہ جائیداد / پلاٹ شاملاٹ حوالے فریق دوئم کر دیا ہے۔ فریق دوئم موقع پر قابض و متصرف ہو گیا ہے۔ سودا شدہ جائیداد / پلاٹ قبل ازیں ہر ایک سقم بار رہن، بیع، ہبہ، تملیک، تبادلہ، وقف، معاہدہ بیع، ضمانت، و تنازعات ہمہ قسم سے و حقوق سرکار و حقوق وغیرہ وغیرہ سے پاک و صاف ہے۔فریق اول مذکور کے کامل یقین دلانے پر فریق دوئم مذکورنے سودا بیع خرید کرنا منظور کیا ہے، بصورت سقم قانونی و واقعاتی فریق اول مذکور کی ذات خاص و دیگر جائیداد ہمہ قسمی پابند و ذمہ دار ہوگی۔ واضح رہے کہ اگر بعد ازاں شاملاٹ کے حقوق ملکیت فریق دوئم اپنے نام ٹرانسفر کرالیوے تو فریق اول کو کوئی عذر و اعتراض نہ ہو گا، فریق اول کلہم زر ثمن وصول کر کے ہمہ قسم حقوق شاملاٹ سے دستبردار ہو گیا ہے۔ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان بازگشت پر بمثل فریقین برابر حاوی ہوگی۔ لہٰذا اقرار نامہ بحق فریق دوئم لکھ دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ بتاریخ ______________________