بقائمی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خود بلا جبر و اکراہ احدیکس اپنی کامل آزادانہ رضا مندی سے لکھ دیتا ہوں کہ من ثالث نے فریقین تنازعہ کو بغور سنا اور جملہ فریقین کے موقف کو علیحدہ علیحدہ سننے کے بعد جملہ فریقین کو فرداً فرداً دیگر فریقین کے موقف اور نقطہ نظر سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد فریقین کے مشیر ہائے /گواہان ذیل کے روبرو فیصلہ کیاجاتا ہے کہ _______________________________________________________________________________________________________________ فیصلہ مذکورہ پر عملدرآمد مشیر ہائے / گواہان کروانے کے پابند وذمہ دار ہونگے_ چونکہ فیصلہ ہر دو فریقین کی جانب سے اعتماد اور تقرری ثالث کیے جانے کے بعد تحریر کیا گیا ہے _ اس لیے بعد ازاں کوئی فریق فیصلہ کی بابت عذر اعتراض کرنے کا ہر گز مجاز نہ ہو گا_ فیصلہ مذکورہ عدالت ماتحت ، عدالت عالیہ ، عدالت عظمی ، شریعت کورٹ و دیگر کسی بھی فورم تک بحال اور موثر رہے گا_ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان و قائمقامان پر بمثل فریقین برابر حاوی و جاری رہے گی_ لہذا فیصلہ ثالث تحریر کر کے باضابطہ نقولات تیار کی گئی ہیں اور دستاویز فیصلہ ثالث و نقولات پر اصل دستخط ثبت کیے گئے ہیں جو کہ فریقین و گواہان کو فراہم کر دی گئی ہیں_ علاوہ ازیں فیصلہ کا اندراج آن لائن سسٹم کے تحت کر لیا گیا ہے تا کہ بوقت ضرورت کام آوے_ مورخہ _________________