بدرستی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل خو دبرضا مندی خود بلا جبر کسی شخص کے اپنی آزادانہ مرضی سے اقرار کرکے بخوشی اس بات پر بحق یکدیگر لکھ دیتے ہیںیک قطعہ پلاٹ /جائیداد _____________________________________________ملکیہ فریق اول ہے و یک قطعہ پلاٹ /جائیداد ____________________________________ملکیہ فریق دوئم ہے_ اب ہر دو فریقین نے پلاٹ /جائیداد ہائے متذکرہ بالا کو باہمی طور پر تبادلہ کرنا منظور و قبول کیا ہے_ چونکہ ہر دو جائیداد ہائے کی قیمت یکساں / برابر ہے_ (قیمت یکساں نہ ہونے کی صورت میں اضافی رقم کے لین دین کی تفصیل درج کریں) _ یہ کہ فریق اول و فریق دوئم نے اپنے اپنے مفاد کے پیش نظر جائیداد ہائے کو ہر زاویے اور نکتہ نظر سے پڑتال کر کے تبادلہ طے کیا ہے بعد ازاں کسی فریق کے معترض ہونے سے تبادلہ نامہ منسوخ نہ ہو گا تاہم باہمی رضا مندی سے دوبارہ تبادلہ کرنے کے مجاز ہونگے_ یہ کہ بعد ازاں فریقین حسب ضابطہ تبادلہ روبرو سب رجسٹرار رجسٹر کرانے کے پابند وذمہ دار ہونگے_ اگر بعد ازاں کوئی فریق رجسٹریشن تبادلہ سے منحرف ہووے تو دیگر فریق بذریعہ عدالت جبریہ رجسٹریشن تبادلہ کرانے کا مجاز ہو گاتاہم کسی قانونی سقم کی صورت میں اگر تبادلہ رجسٹریشن /عملدرآمد نہ ہو سکا تو جس فریق کی جائیداد میں سقم پایا گیا اس فریق پر تبادلہ کے تحت جرمانہ لاگو ہو گا مذکورہ فریق ادائیگی کرنے کا پابند ؤمہ دار ہو گا_ پابندی دستاویز ہذا فریقین و فریقین کے وارثان بازگشت برابر حاوی و جاری رہے گی_ لہذا تبادلہ نامہ بحق یکدیگر تحریر و تکمیل کر دیا ہے کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے_ مورخہ ___________________